حیدرآباد،30جون(یواین آئی)گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں مئیر کے دفتر کے سامنے بی جے پی کے کارپوریٹرس نے احتجاجی دھرنا دیا۔
ان احتجاجی کارپوریٹرس کا الزام ہے کہ گذشتہ روزمنعقدہ جی
ایچ ایم سی کے کونسل اجلاس میں جو بجٹ منظور کیاگیا اس سے قبل ان کی رائے لینا ضروری نہیں سمجھاگیا۔
انہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس لے کر یہ دھرنا دیا اور حکومت و جی ایچ ایم سی کے خلاف نعرے بازی کی۔