حیدرآباد، 10/نومبر (یواین آئی)دھان کی خریداری کے سلسلہ میں مرکز کے رویہ کے خلاف تلنگانہ کے اضلاع کے مستقروں پر حکمران جماعت ٹی آرایس کی جانب سے اس ماہ کی 12تاریخ کو دیئے جانے والے دھرنے کے سلسلہ میں وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی و ٹی آرایس کے کارگذارصدرتارک راما راو نے متعلقہ کلکٹرس سے اجازت
حاصل کرنے کی پارٹی کیڈر سے خواہش کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ادارہ جات مقامی کے ذریعہ قانون ساز کونسل کی پُرکی جانے والی نشستوں کے سلسلہ میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر اس دھرنے کے لئے متعلقہ کلکٹرس سے اجازت حاصل کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کلکٹرس کی اجازت کے بعد ہی دھرنا پروگرام منعقد کیاجائے۔