: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 06 اپریل (یو این آئی) دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کو عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 18 اپریل تک توسیع کر دی۔
راؤز ایونیو کی عدالت کی خصوصی حج کا ویری باویجانی درخواست کی سماعت کے بعد آپ کے لیڈر کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا، جو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) دونوں
معاملوں میں جیل میں بند ہیں۔ مسٹر سسودیا کو سب سے پہلے مرکزی تفتیشی بیور وہ (سی بی آئی) نے 26 فروری کو اور ای ڈی نے گزشتہ سال 09 مارچ کو دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالہ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ دونوں معاملات میں نچلی عدالت ، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سپریم کورٹ نے مسٹر سسودیا کی نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی۔ ان کی کیور یو پٹیشنز بھی مسترد کر دی گئی ہیں۔