نئی دہلی، 29 ستمبر (یواین آئی) دہلی کے ڈپٹی وزیراعلی منیش سسودیا کی منگل کو کورونا رپورٹ نگیٹیو آنے کے بعد ایک ہفتہ آرام کرنے کے مشورہ کے ساتھ اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ۔
مسٹر سسودیا 14 ستمبر کو کورونا پازیٹیو ہوگئے تھے اور گھر پر ہی آئسولیشن میں تھے۔ طبیعت زیادہ
خراب ہونے پر انہیں بعد میں لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔ اسی دوران ڈینگو کی شکایت ہونے پر انہیں ساکیت کے میکس اسپتال میں شفٹ کیا گیا اور پلازمہ تھیراپی دی گئی۔
طبیعت بہتر ہونے اور کورونا رپورٹ نگیٹیو آنے کے بعد آج انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔