: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/8جنوری(ایجنسی) انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے انتخابات میں سابق مرکزی وزیرعارف محمد خان کوشکست دے کرچوتھی بار Sirajuddin سراج الدین قریشی صدرمنتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نےعارف محمد خان کوبڑے فرق سے شکست دی ہے۔ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سراج الدین
قریشی صدر ہوں گے جبکہ نائب صدرایس ایم خان ہوں گے۔
ووٹوں کی گنتی کے بعد سراج الدین قریشی کو1339 ووٹ ملے جبکہ عارف محمد خان کو 702 ووٹوں پراکتفا کرنا پڑا۔ جبکہ نائب صدرکے لئے ایس ایم خان نے 1036 ووٹ حاصل کرکے جیت حاصل کی۔ واضح رہے کہ نائب صدرکے لئے پانچ امیدوارانتخابی میدان میں تھے، لیکن پہلے سے ہی مضبوط سمجھے جارہے ایس ایم خان کو ہی کامیابی ملی ہے۔