لکھنو:25جون(یواین آئی)اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا حلقہ یوپی سنٹرل کے زونل سکریٹری نبیل احمد فلاحی نے یوپی پولیس کے انسداد بدعنوانی دستے(اے ٹی ایس) کے ذریعہ دہلی کے جامعہ نگر سے جبری تبدیل مذہب کے الزام میں اسلامی مبلغین مولانا عمر گوتم اور مفتی جہانگیر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
زونل
سکریٹری نے مولانا عمر گوتم اور مفتی جہانگیر کی گرفتاری کو حکمراں جماعت کے مبینہ سیاسی مفاد کے حصول کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایس آئی او یوپی سنٹرل اس قسم کی کوششوں وہراسانیوں کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
ایس آئی او سمجھتی ہے کہ اس معاملے میں حکومت و میڈیا کا ایک طبقہ فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دے کرسیاسی مقاصدکی حصول کی ناکام کوشش کررہا۔