نئی دہلی،23اپریل(ایجنسی)بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)نے دہلی کی واحد ریزروسیٹ شمال مغربی دہلی سے موجودہ رکن پارلیمنٹ ادت راج کا ٹکٹ کاٹ کر گلوکار Hans Raj ہنس راج ہنس کو امیدوار بنایا ہے۔ دہلی میں سات لوک
سبھا سیٹیں ہیں۔بی جےپی نے چھ سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کردیا تھا،لیکن شمال مغربی دہلی سیٹ کے سلسلے میں قیاس آرائیاں برقرار تھیں۔ کانگریس نے اس سیٹ پر ریاستی کانگریس کے کارگزار صدر للوٹھیکا کو امیدوار بنایا ہے،جبکہ عام آدمی پارٹی(آپ)کے گگن سنگھ اس سیٹ سے امیدوار ہیں۔