وشاکھاپٹنم ، 15 ستمبر (یو این آئی) شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے بدھ کے روز وزیر مملکت برائے شہری ہوا بازی (ڈاکٹر) وی کے سنگھ کی موجودگی میں وشاکھا پٹنم سے ممبئی جانے والی اسپائس جیٹ کی افتتاحی پرواز کو ہری جھنڈی دکھائی۔
اسپائس جیٹ ایئرلائنز نے آج 15 ستمبر سے مرحلہ وار 38 نئی ملکی اور بین الاقوامی نان اسٹاپ پروازیں شروع کرنے کا اعلان
کیا ہے۔
کم قیمت والی ایئرلائنز نے یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا کہ اس موقع پر پردیپ سنگھ کھرولہ، سکریٹری وزارت شہری ہوا بازی ، سنجیو کمار چیئرمین ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) ، اوشا پادھی جوائنٹ سکریٹری وزارت شہری ہوا بازی ، وشاکھاپٹنم جنوبی حلقہ کے ایم ایل اے واسو پلی گنیش کمار اور سپائس جیٹ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اجے سنگھ موجود تھے۔