the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،11فروری(یواین آئی)وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے منگل کو کہا کہ حکومت نے نجی اور سرکاری سرمایہ کاری ،کھپت اور برآمدات بڑھانے کےلئے کئی اقدامات کئے ہیں جس کی وجہ سے معیشت میں بہتری کے اشارے نظر آنے لگے ہیں۔ مالی سال 21-2020کے بجٹ پر لوک سبھا میں تقریباً 12گھنٹے چلی بحث کا جواب دیتے ہوئے محترمہ سیتارمن نے کہا کہ رواں مالی سال میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھی ہے،مینوفیکچرنگ کے شعبہ نے رفتار پکڑی ہے،دو مہینے گرنے کے بعد اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی)کلیکشن میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور شیئر بازار کا گراف اوپر کی طرف جارہا ہے۔یہ سبھی معیشت میں بہتری کی سمت اشارہ



کررہے ہیں۔ وزیراعظم نریندرمودی کی موجودگی میں وزیر خزانہ نے اپوزیشن کے ان الزامات کو خارج کردیا کہ اس بجٹ میں مانگ بڑھانے کے اقدامات نہیں کئےگئے ہیں اور یہ سال 2024تک ملک کو 50کھرب ڈالر کی معیشت بنانے والا بجٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 15-2014میں ملک کی معیشت کا اعدادو شمار 20کھرب ڈالر تھا جو 19-2018 میں بڑھ کر 27کھرب ڈالر پر پہنچ گیا۔رواں مالی سال میں ہندوستانی معیشت 29کھرب ڈالر کی ہوگئی ہے اور اس رفتار سے ہم 50 کھرب ڈالر پر پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے دور اقتدار میں مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی)کی اوسط ترقی کی شرح 7.4فیصد اور اوسط خوردہ مہنگائی کی شرح 4.5فیصد رہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.