: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کھٹمنڈو، 23 دسمبر (یو این آئی) فن لینڈ اور اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے سال 2023-27 کے لیے شراکت داری کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت فن لینڈ نے نیپال میں بچوں کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے یونیسیف
کی کوششوں کےلئے 4.2 ملین یورو یعنی تقریباً 37 کروڑ روپے کی مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے کھٹمنڈو میں جمعرات کو نیپال میں فن لینڈ کی سفیر رینا ریکا ہیکا اور نیپال میں یونیسیف کی نمائندہ (اے آئی ) اوشا مشرا نے اس شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے۔