حیدرآباد 27 فروری (یو این آئی) وزیر اعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ صرف ایک سال کے دوران تلنگانہ میں نمایاں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور ریاست روز گار پیدا کرنے،
سب سے زیادہ اے آئی کو اختیار کرنے اور سب سے کم افراط زر میں سر فہرست ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض افراد نے تلنگانہ کو ایک ٹریلین امریکی ڈالر کی جی ڈی پی ریاست بنانے کے ہمارے عزم سے اختلاف کیا۔