بنگلورو، 8 اپریل(ایجنسی) کرناٹک کے سابق وزیراعلی اور جنتا دل (سیکولر) ۔ کانگریس کوآرڈی نیشن کمیٹی کے صدر Siddaramaiah سدارمیا نے الزام لگایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران صرف امیروں کو فائدہ
پہنچانے کے لئے کام کیا۔
وسطی بنگلورو لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کے امیدوار رضوان ارشد کے لئے پیر کے دن انتخابی مہم کے دوران مسٹر سدارمیا نے کہا کہ " وزیراعظم نریندر مودی نے کسان قر ض معافی کے مطالبے پر آنکھ بند کرلی ہے جبکہ صنعت کاروں کے 5ء3 لاکھ کروڑ روپے قرض معاف کردیئے ہیں۔