the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بنگلور/9اگست(ایجنسی) بنگلور کے حریم ٹورس کے مالک صبغت اللہ شریف سمیت 6 افراد اب سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ اس پورے معاملے نے حج اورعمرہ کے نجی ٹور آپریٹروں کوسوالات کے گھیرے میں کھڑا کر دیا ہے۔

بنگلورو کی تِلک نگر پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ عازمین حج کو دھوکہ دینے والے حریم ٹورس کے تمام افراد کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ حریم ٹورس کے مالک صبغت اللہ شریف، اُن کے فرزند عبدالرحمن،عبدالرضوان،عبدالذیشان سمیت6 ملزمین اب پولیس کی گرفت میں ہیں۔ ان ملزمین سےعازمین حج



کے تقریبا190پاسپورٹ ضبط کئے گئےہیں۔ صبغت اللہ شریف اور ان کے بیٹوں پر113عازمین حج سے تقریبا4 کروڑروپئے وصول کرنے کا الزام ہے۔ پولیس تمام ملزمین کوعدالت میں پیش کرتے ہوئے معاملے کی مزید تحقیقات میں جٹی ہوئی ہے۔


دوسری جانب متاثر عازمین حج کہتے ہیں کہ نجی ٹور آپریٹر نے ان کےجذبات کےساتھ کھلواڑکیا ہے۔ کئی دنوں پہلے ہی اُنہوں نے مقدس سفر کی تیاریاں مکمل کرلی تھیں۔ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقاتیں، دعوتیں، سب پوری ہو گئی تھیں ۔ لیکن دو اگست کو جب پتہ چلا کہ صبغت اللہ شریف فرار ہوگئےہیں تو ایسا لگا کہ پیروں تلے زمین کھسک گئی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.