the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/15جون(ایجنسی) مرکزی وزیر آر کے سنگھ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں سینئر صحافی شجاعت بخاری کے قتل میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے اور یہ پہلا موقع نہیں ہے جب وادی میں اظہار رائے کی آزادی کو کچلنے کی کوشش کی گئی ہے۔
مسٹر سنگھ نے ایک ٹیلی ویزن چینل سے کہا کہ مسٹر بخاری کا قتل واضح طور پر دہشت گردوں کی حرکت ہے اور ان کا آقا پاکستان کی آئی ایس آئی ہے۔
بہارسے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ مسٹر سنگھ سابق بیوروکریٹ ہیں اور وہ داخلہ سکریٹری بھی رہ چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی صحیح آواز اٹھی ہے دہشت گردو ں نے اس خاموش کرادیا ہے ۔ اس حملے کو انتہائی بزدلانہ حرکت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کوئی چھوٹا واقعہ نہیں ہے۔


text-align: start;">مسٹر سنگھ نے کہا کہ دہشت گردوں کے آقاوں کی ہدایت پریہ ہوا ہے اور یہ آقا پاکستان کی آئی ایس آئی ہے ۔ وادی سے شائع ہونے والے روزنامہ رائزنگ کشمیر، بلند کشمیر اور ہفت روزہ کشمیر پرچم کے ایڈیٹر شجاعت بخاری کو جمعرات کو حملہ آور وں نے قتل کردیا تھا۔
خفیہ ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے پیچھے پاکستان سے سرگرم لشکر طیبہ کا ہاتھ ہے۔
اس دوران بی جے پی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر سبرامنیم سوامی نے مشورہ دیا ہے کہ فوج کو ریاست کی سیکورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کھلی چھوٹ دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف بندوق کی زبان سمجھتے ہیں اور بات چیت کی پہل کو وہ کمزوری سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی حکومت کو برخاست کرنا ہی وقت کی ضرورت ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.