حیدرآباد، ١٧ ڈسمبر(ذرائع) سندھیا تھیٹر میں پیش آنے والے بھگدڑ کے واقعہ پر حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے سندھیا تھیٹر کو شوکاز(وجہ بتاؤ) نوٹس جاری کیا۔ ان سے یہ وضاحت طلب کی گئی ہے کہ تھیٹر کا لائسنس کیوں منسوخ نہ کیا جائے۔ پولیس کمشنر نے نوٹس میں کہا ہے کہ تھیٹر
انتظامیہ کو پچھلے 10 دنوں میں اس حوالے سے وضاحت پیش کرنی ہوگی۔
بتادیں کہ یہ واقعہ پشپا-2 فلم کے پریمیئر شو کے دوران پیش آیا، جب ساؤتھ ایکٹر اللو ارجن فلم کی نمائش کے لیے آئے تھے اور اداارہ کے فینس تھیٹر میں بے قابو ہو گئے اور بھگدڑ مچ گئی،اور اس بھگدڑ میں ایک خاتون کی موت ہو گئی تھی۔