حیدرآباد ،23جولائی(ایجنسی)تلنگانہ حکومت کی جانب سے حال ہی میں اسمبلی اور کونسل میں منظورہ نئے میونسپلٹیز قانون سے متعلق بل پر گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے بعض اعتراضات کئے اور اس بل کو منظور نہیں
کیا۔
بلدیات کے انتخابات کروانے سے متعلق بل میں شامل بعض امور پر انہوں نے اعتراضات کئے۔
گورنر کی جانب سے جن امور پر اعتراضات کئے گئے ہیں، اس پر حکومت کی جانب سے تازہ طورپرآرڈیننس جاری کیاگیا۔