حیدرآباد/11اپریل(ایجنسی) لوک سبھا انتخابات 2019 کے پہلے مرحلے میں رائے دہنگان کی فہرست کو لیکر لوگوں میں کشمکش بنی ہوئی ہے، اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے بیرون ملک سے اپنے وطن آئی اپولو ہاسپٹل کے چیف پرتاپ ریڈی کی بیٹی shobana-kamineni شوبھنا کامینینی کو حق رائے دہی کرنے کا موقع نہیں ملا، ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ مراکز پر
جانے کے بعد موجودہ اہلکار نے بتایا کہ فہرست سےانکا نام غائب ہوگیا ہے اس پر وہ غصہ ہوگئی-
آپ کو بتادیں کہ تلنگانہ لوک سبھا انتخاب میں جس انتخابی مرکز پر انہیوں ووٹ ڈالا تھا ، اب اسی مراکز پر جانے پر انہیں یہ تجربہ ہوا، ہندوستانی شہری ہونے کے باوجود انہیں ووٹ کرنے کا حق نہیں ملا، انہوں نے سوال کیا کہ کہ ملک میں انکے ووٹ کی کوئی اہمیت نہیں ہے.