the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ ، 4مارچ(یواین آئی)وزیر اعلی ممتا بنرجی کو بنگال کی شیرنی قرار دیتے ہوئےشیوسینا نے آج اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کی حمایت کا اعلان کیا شیو سینا کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا ممبر سنجے راؤت نے انھیں’’بنگال کا شیرنی ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بار ’’دیدی بمقابلہ سبھی‘‘ہے اور کوئی بھی ان کا مقابلہ نہیں کرسکے گا ۔مغربی بنگال کے انتخابات 27 مارچ سے 29 اپریل تک آٹھ مراحل میں ہوں گے اور اس کے نتائج 2 مئی کو اعلان کیے جائیں گے۔
راؤت نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ بیان میں کہا کہ ’’ہماری خواہش ہے کہ ممتا دیدی ایک بار گرجتے ہوئے کامیاب ہوجائیں ‘‘ خیال رہے کہ بی جے پی کی ایک طویل عرصے حلیف جماعت رہی ہے



مگر 2019میں اسمبلی انتخابات کے شیو سینا نے وزیر اعلی ٰ کے سوال پر بی جے پی سے رشتہ توڑ کر کانگریس اور نیشلسٹ کانگریس سے ہاتھ ملالیاتھا۔
گزشتہ دنوں ممتا بنرجی سے راشٹریہ جنتادل کے لیڈر تیجسوی یادو نے ملاقات کی تھی اور ممتا بنرجی کی حمایت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ممتا بنرجی نے 8مرحلے میں پولنگ کرانے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ لالو پرساد یادو جیل میں ہیں ، بہار میں دھوکہ دے کر جیت کر حاصل کی گئی ہے ۔راشٹریہ جنتادل بہار میں کانگریس کی حلیف جماعت ہے اس کے باوجود تیجسوی یادو نے کہا کہ ان کا مقصد بی جے پی کو روکنا ہے اس لئے وہ ممتا بنرجی کی حمات کررہے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہاکہ میں انتخاب لڑوں یا آر جے ڈی بات برابر ہے

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.