ساؤ پالو نئی دہلی ، 16 اپریل (یو این آئی) زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے برازیل کی ممتاز زرعی کار و باری برادری کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور انہیں ہندوستان کے دورے پر آنے کی دعوت دی مسٹر چوہان نے ، جو ان دنوں برازیل کے دورے پر ہیں، بدھ کو ساؤ پالو میں برازیل کی کسان برادری کے 27 نمائندوں سے بات چیت کی، جن میں
کسانوں کے علاوہ زرعی کاروبار ، پالیسی ساز اور ماہرین بھی شامل تھے۔
بات چیت کے دوران مسٹر چوہان نے ہندوستان اور برازیل کے درمیان زرعی تجارت کو فروغ دینے ، بہتر پیداواری تکنیکوں کے تبادلے ، فوڈ پروسیسنگ کی جدید تکنیکوں کو اپنانے، بائیو فیول اور بائیو انرجی کی پیداوار میں تعاون، تکنیکی اختراعات اور سپلائی چین کے انضمام پر تفصیلی بات چیت کی۔