تھانے،23 ستمبر (یواین آئی) شیوسینا کے سینر لیڈر اور کلیان ڈونبی ولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) کے سابق میئر راجندر دیولیکر کا کورونا وائرس کے سبب بدھ کے روز یہاں کوپر کھیرنے کے ایک
اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 56برس کے تھے۔
اسپتال ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ مسٹر دیولیکر گزشتہ مہینے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ پسماندگان میں ماں، بیٹی اور دو بیٹیاں ہیں۔