ممبئی گیٹ وے آف انڈیا کشتی حادثہ
ممبئی 24 دسمبر (یو این آئی) گزشتہ دنوں ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا کے قریب نیل کمل نامی کشتی کے حادثے کے دوران اپنی جان پر کھیل کر 35 مسافروں کو بچانے والے عارف بامنے نامی مسلم نوجوان کو شیو سینا ( یوبی ٹی) سر براہ ادھو ٹھاکرے نے کل شب ما تو شری رہائشگاہ پر اعزاز سے نوازا اور ان کی کار کردگی کی ستائش بھی کی، تقریب کے
دوران، ٹھاکرے نے عارف کی حاضر دماغی ، دلیری اور قوت ارادی کو سراہا۔
اطلاعات کے مطابق، اس تقریب میں شیو سینا یو بی ٹی کے لیڈروں بشمول ایم پی اروند ساونت ایم ایل اے ملند نار و یکر ، اور منوج جام منکر نے شرکت کی۔
معلوم ہو کہ کشتی سانحہ اس وقت پیش آیا جب گیٹ وے آف انڈیا سے ایلیفنٹا جانے والی نیل کمل کشتی سے بحریہ کی اسپیڈ بوٹ ٹکراگئی جہاں دونوں کشتی ڈوب گئے۔