بھوپال، 25 جولائی (یو این آئی) کورونا وائرس کووڈ 19 کے انفیکشن کی تصدیق کے بعد، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان آج یہاں چرایو اسپتال میں اپنے علاج کے لئے یہاں پہنچے۔
مسٹر چوہان نے اپنی کورونا رپورٹ کے مثبت آنے کے بارے میں معلومات ٹوئیٹ کے
ذریعہ دی تھی۔ اس کے فورا بعد ہی، وہ چرایو اسپتال پہنچ گئے۔ قبل ازیں، اپنے پیغام میں، انہوں نے کہا تھا کہ وہ علاج کے دوران ریاست کا کورونا سے متعلق جائزہ لینے کی کوشش کریں گے۔ بصورت دیگر، یہ سینئر وزراء نروتم مشرا، بھوپندر سنگھ، وشواس سارنگ اور پربھورام چودھری کریں گے۔