the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر 19فروری (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان تصادم آرائی میں دو فوجی جوان اور ایک مقامی جنگجو ہلاک ہوا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا: ’شوپیاں کے چرمرگ زینہ پورہ علاقے میں انکاونٹر کے دوران دو فوجی جوان اور ایک عدم شناخت جنگجوہلاک ہوا ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد درمیانی رات کو شوپیاں کے چر مرگ زینہ پورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار جونہی ایک رہائشی مکان کے اندر داخل ہوئے اور وہاں پر تلاشی کارروائی شروع کرنی چاہی تو مالک مکان نے فورسز کو یہ کہہ کر اندر جانے نہیں دیا کہ وہاں پر کوئی جنگجو موجود نہیں ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار مکان مالک سے اس بارے میں پوچھ تاچھ



ہی کر رہے تھے کہ اسی اثنا میں مکان کے اندر موجود ملی ٹینٹ نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس وجہ سے فسٹ آر آر سے وابستہ دو اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے اگر چہ اُنہیں طبی امداد کی خاطر بادامی باغ فوجی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ وہاں پر زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔
مہلوک فوجی جوانوں کی شناخت سپاہی سنتوش یادو اور سپاہی رومت چوہان کے بطور ہوئی ہے جو فسٹ آر آر سے وابستہ تھے۔
اُن کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں رہائشی مکان کے اندرموجود جنگجو بھی مارا گیا جس کی بعد میں شناخت عبدالقیوم ڈار ساکن پلوامہ کے بطور ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مہلوک جنگجو سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور اُنہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پیش پیش تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ جنگجو کے خلاف جرائم کی ایک لمبی فہرست موجود ہے اور اُس کے خلاف کئی ایف آئی آر بھی درج ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.