نئی دہلی، 4 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہکورونا کے خلاف جنگ کوتھالی بجا کر یا آسمان کو اجالا دکھا کر نہیں جیتا جا سکتا بلکہ اس کے لئے کافی ٹیسٹنگ سہولت دستیاب
کرانازیادہ ضروری ہے۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کو ٹوئیٹ کرکے کہا کہ ہندوستان میں کورونا کی ٹیسٹنگ سہولت پاکستان اور سری لنکا سے بھی کم ہے۔
کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت پاکستان میں 10 لاکھ لوگوں پر 67 اور سری لنکا کے پاس 97 جبکہ ہندوستان کے پاس 29 ہے۔