نئی دہلی‘ 20جولائی (ایجنسی)صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کی وفات پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے اور انہیں سماج کے تئیں وقف ایک شاندار شخصیت قرار دیا۔
محترمہ دکشت کا آج یہاں ایک پرائیوٹ اسپتال میں ہارٹ اٹیک ہونے سے انتقال ہوگیا۔ ا ن کی عمر
81برس تھی۔
مسٹر کووند نے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ محترمہ دکشت کے انتقال کی خبر سے گہرا دکھ پہنچا ہے۔ وہ دہلی کی سابق وزیر اعلی او رسینئر سیاسی رہنما تھیں۔ ان کے دور حکومت میں قومی دارالحکومت میں شاندار تبدیلیاں آئیں جس کے لئے انہیں یاد رکھا جائے گا۔ صدر نے محترمہ دکشت کر رشتہ داروں اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔