: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 09 اکتوبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پنگ 11 اکتوبر کو ہندوستان کے دو روزہ دورے پر آئیں گےچین کے صدر اور مسٹر مودی کے درمیان دوسرا غیر رسمی سربراہی اجلاس 11-12 اکتوبر کو ہندوستان کے چنئی میں ہوگا۔ اس سے پہلے مسٹر جن پنگ اور وزیر
اعظم کے درمیان پہلا غیر رسمی سربراہی اجلاس گزشتہ سال 27-28 اپریل کو چین کے ووہان میں ہوا تھااس دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور سے متعلق اہم معاملات پر بات چیت کرنے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی، اس کانفرنس سے دونوں ممالک کو باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کا اچھا موقع ملے گا۔