نئی دہلی،20 جولائی (یواین آئی)صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے دہلی کی سابق وزیراعلی شیلا دکشت کی پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہلی کی سیاست کی اجات شترو
تھیں۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹویٹ کرکے کہا،’’دہلی کی سابق وزیراعلی شیلا دکشت جی کی برسی پر خراج عقیدت ۔
شیلا جی کو دہلی کی سیاست کا ’اجات شترو(ماہر)‘ کہا جاسکتا ہے،جن کے سیاسی مخالف تو تھے،لیکن دشمن کوئی نہیں تھا۔