: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 5 اگست (یو این آئی) بنگلہ دیش میں پیر کو فوجی بغاوت کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ (76) ملک چھوڑ کر ہندوستان آگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق محترمہ حسینہ کو ہندوستان کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ایک اڈے سے ایک فوجی طیارے کے ذریعے نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) کے ہنڈن ایئر فورس کے اڈے پر لے جایا گیا ہے۔ وہاں سے انہیں محفوظ مقام پر لے جایا جائے
گا۔
ذرائع نے بتایا کہ حسینہ کچھ وقت ہندوستان میں گزار سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے مجاہدین آزادی کے لیے نوکریوں میں ریزرویشن کے خلاف طلبہ کی تحریک نے پر تشد درخ اختیار کرنے کے بعد اتوار کو دارالحکومت ڈھاکہ میں بڑے پیمانے پر تشدد ہوا، جس میں پولیس اہلکاروں سمیت تقریباً 100 افراد ہلاک ہو گئے۔ ڈھاکہ کی سڑکوں پر مشتعل افراد کا ہجوم امڈ آیا تھا۔