کوویت 30ستمبر(یواین آئی)کوویت کے ولی عہد نواف الاحمد الجابرالصباح نے بدھ کو نئے حکمراں کی حیثیت سے آئینی حلف لیا۔
ولی عہد کا نیا امیر
بننا منگل کو ہی طے ہوگیا تھا۔
کوویت کے امیرشیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد حکومت نے منگل کو ہنگامی میٹنگ بلائی تھی جس میں نئے امیر کا نام طے کیا گیا۔