: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی/7اپریل(ایجنسی) شینا بورا قتل معاملہ میں اہم ملزمہ اندرانی مکھرجی کورات دیر گئے بائیکلہ کی خواتین جیل سے جنوبی ممبئی کے سرکاری جے جے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اندرانی کو نصف شب کو اسپتال داخل کیا گیا ہے، کیونکہ انہوں نے بے چینی اور سانس
لینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔ اندرانی کو طبی جانچ کے بعد آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔وہ دل کی بھی مریض ہیں۔
اندرانی کو دوسری مرتبہ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل انہیں 2015 میں بھی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ آئی این ایکس میڈیا کیس میں بھی ملوث اندرانی مکھرجی کو 2012 میں شینا بورا قتل کیس میں بھی جیل بھیجا گیا ہے۔