لکھنؤ/18اپریل(ایجنسی) لوک سبھا انتخابات 2019 کے لیے اداکار و رکن پارلیمان شتروگہن سنہا کی بیوی پونم سنہا نے جمعرات کو لکھنؤ لوک سبھا سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا، اس دوران انکے شوہر شترو گہن سنہا بھی موجود رہے، شترو نے اپنی
بیوی کے لیے لکھنؤ میں انتخابی مہم بھی کی لیکن یہ بات کانگریس امیدوار اچاریہ پرمود کو اچھی نہیں لگی، انہوں نے اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے شترو کو پارٹی دھرم نبھانے کی نصحیت کی، شترو نے بھی کہا کہ خاندان کو سپورٹ کرنا میرا فرض ہے-
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.