نئی دہلی، 18دسمبر (یو این آئی) معروف انگریز ی کے مصنف اور سیاستدا ں ششی تھرور، معروف شاعر اور ڈرامہ نگار نند کشور آچاریہ سمیت 23مصنفین کو اس بار ساہتیہ اکادمی ایوارڈ دیئے جانے کا اعلا ن کیا گیا ہے۔
ساہتیہ اکادمی ایکزیکیوٹیو
کونسل نے بدھ کو اپنی میٹنگ میں ان انعامات کو منظوری دی۔ اس بار نیپالی زبان کے لئے انعامات کا اعلان بعد میں ہوگا۔ ان مصنفین کو ایوارڈ کے طورپر ایک ایک لاکھ روپے، توصیفی سند، علامتی نشان، شال وغیرہ 25جنوری کو یہ ایک تقریب میں دیئے جائیں گے۔