حیدرآباد13فروری (یواین آئی)تلنگانہ میں اپنی نئی علاقائی سیاسی جماعت کے قیام کے ذریعہ سیاسی اننگز کی شروعات کرنے کا اشارہ دینے والی متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی کی دختر وائی ایس شرمیلا نے کھمم ضلع کا
دورہ ملتوی کردیا ہے۔
وہ اس ماہ کی 21تاریخ کو گاڑیوں کے بھاری قافلہ کے ساتھ اس ضلع کا دورہ کرنے والی تھی تاہم تازہ اطلاع کے مطابق انہوں نے اس دورہ کوملتوی کردیا ہے۔
ایم ایل سی انتخابات کے بعد وہ کھمم کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔