حیدرآباد 22ڈسمبر (یواین آئی)صدر وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی وائی ایس شرمیلا نے مالی مشکلات اور پریشانیوں کے شکار ہوکر خودکشی کرنے والے کسانوں کے ارکان خاندان سے آج بھی
ملاقات کی۔
ملاقات کا یہ سلسلہ گذشتہ چاردنوں سے جاری ہے۔
اس پروگرام کے حصہ کے طورپر شرمیلا نے نرمل ضلع کے امر سنگھ کے افراد خاندان سے آج ملاقات کرتے ہوئے پُرسہ دیا۔