حیدرآباد 20فروری(یواین آئی)تلنگانہ میں حال ہی میں اپنی نئی سیاسی جماعت کے ذریعہ سیاسی اننگز کی شروعات کرنے کا اشارہ دینے والی متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی کی دختر وائی ایس شرمیلا جنہوں نے تلنگانہ میں علاقائی جماعت کے آغاز کا شارہ دیا تھا،تلنگانہ کے ضلع واری اجلاس کے حصہ کے طورپر آج ریاستی دارالحکومت حیدرآباد اور اس سے متصل ضلع
رنگاریڈی کے اپنے والد کے حامیوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے اس خصوص میں تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرمیلا نے اس تلگو ریاست میں اپنے والد آنجہانی راج شیکھرریڈی کے راجنا راجیم(راج شیکھرریڈی کی طرز حکمرانی)کی ضرورت کو اجاگرکیا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ان کے والد نے ذات پات، مذہب اور علاقہ واریت سے بالاتر ہوکر تلگو عوام سے محبت کی تھی۔