نئی دہلی، 5 فروری (ایجنسی) سپریم کورٹ نے کولکتہ پولیس کمشنر راجیو کمار کو شاردا چٹ فنڈ معاملہ کی تفتیش میں تعاون کی آج ہدایت دی۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے تاہم واضح کیا کہ مسٹر کمار کے خلاف کوئی
تادیبی کارروائی فی الحال نہیں کی جائے گی۔ مسٹر کمار سے پوچھ گچھ شیلانگ میں ہوگی۔ توہین عدالت کے ایک معاملہ میں عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال کے چیف سکریٹری، پولیس ڈائرکٹر جنرل اور مسٹر کمار کے خلاف نوٹس بھی جاری کیا۔ نوٹس کا جواب 18 فروری تک دینا ہے جبکہ اگلی سماعت 20 فروری کو ہوگی۔