: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی 1 مارچ (یو این آئی)راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر اور قدآور مراٹھا لیڈر 80 سالہ شرد پوار نے آج ممبئی کے جے جے سے اسپتال میں کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگوایا اس موقع پر شرد پوار کے ہمراہ ان کی دختر اور این سی پی کی رکن پارلیمنٹ سپریہ سولے بھی تھیں واضح رہےکہ ،آج سے ملک بھر میں 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ٹیکہ لگانے کی ایک مہم شروع ہوگئی ہے اور وزیر اعظم
نریندر مودی نے بھی آج دہلی کے ایمس اسپتال میں کورونا ویکسین لگائی، جس کے بعد، اب شرد پوار نے بھی پہل کی ہے اور ممبئی کے جے جے اسپتال میں کورونا ویکسین لینے کے لئے پہنچے۔ اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ، پوار کی صحت کا ابتدائی معائنہ کرایا گیا۔ اس کے بعد ، پوار کو سیرم کے "کوویشیلڈ" کاٹیکہ لگایا گیا، اس موقع پر سپریہ سولے کے علاوہ ،جے جے اسپتال کے سنیر ڈاکٹر ز موجود تھے۔