ممبئی 23 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائد حزب اختلاف دیویندر فڑنویس نے منگل کے روز یہ الزام لگایا کہ این سی پی کے سربراہ شرد پوار ممبئ کے سابق پولیس کمشنر کی جانب سے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی جانب سے ہفتہ وُصولی کے احکامات جاری کرنے کے معاملے میں حق گوئ کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہے اور وہ انھیں بچانے کی کوشش کررہے ہیں پیر کو ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کے خط میں تزکرہ کی گئ متعلقہ تاریخوں کے دوران ، دیش مکھ ناگپور میں قرنطنیہ میں قیام کرنے والے شرد پوار کے بیانات کی تردید کرتے ہوئے ، فڈنویس نے اس ضمن میں اخبار نویسیوں کو وزیر داخلہ کے ممبئ میں ہی موجود ہونے کے دستاویزات بتلاے جس میں محکمہ پولیس کی جانب سے وزیر داخلہ کے لئے گئے انتظامات اور دیگر شامل۔ہے
"یہ وزیر داخلہ
انیل دیش مکھ کو بچانے کی کوشش ہے۔ پوار صاحب کو مناسب طریقے سے بریفنگ نہیں دی جارہی ہے اور اس لئے سچ نہیں بول رہے ہیں… وہ اس عمل میں بے نقاب ہو رہے ہیں ،" فوڈنویس نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جلد ہی وہ مرکزی سکریٹری برائے داخلہ سے ملاقات کریں گے اور انہیں پولیس کشنر کی جانب سے لکھے گئے سنسنی خیز خط 'لیٹر بم' اور اس سے متعلق امور کی مکمل تفصیلات فراہم کریں گے اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی جانب سے تحقیقات کی درخواست کریں گے کیونکہ اس معاملے میں بہت بڑے نام شامل ہیں۔
فوڈنویس کے بیانات سنگھ کے 'لیٹر بم' کے تنازعہ کے بعد سامنے آئے ہیں ، جس میں معطل معاون اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر (API) سچن وازے سے دیش مکھ پر 100 کروڑ روپئے کے 'وصولی' کے مطالبے کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔