سہارنپور:24مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع شاملی کے کیرانہ علاقے میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلے شخص کی تصدیق ہوئی ہے سہارنپور کمشنر سنجے کمار نے منگل کو یہاں بتایا کہ شاہنواز(33)جو چار دن قبل دبئی سے کیرانہ آیا تھا اور گھرمیں ہی
قرنطینہ میں تھا۔اس کے خون کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے جس کی جانچ رپورت مثبت آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شاہنوا اور اس کی بیوئی کو آئیسولیشن میں داخل کرایا گیا ہے اس کیس کی تصدیق ہونے کے بعد شاملی ضلع کو بھی مکمل طور سے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔