حیدرآباد، 25 اکتوبر (ذرائع) ٹی-20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے ہندوستان کو 10 وکٹ سے شکست دی، ورلڈ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا جب ہندوستان کے سامنے کھیلتے ہوئے پاکستان کی جیت ہوئی-
ایسے میں میچ ختم ہوتے ہی سوشل میڈیا پر فینس اپنا غصہ نکالنے لگے- اور کرکٹر محمد سمیع کو ٹرول کرنے لگے- اسکے بعد بیرسٹر اسد الدین اویسی انکے بچاؤ میں آئے-
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اویسی نے ایک بیان میں کہا، 'محمد سمیع کو کل (اتوار ، 24 اکتوبر ) کے میچ کو لیکر سوشل میڈیا پر محمد سمیع کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے-
جس میں مسلمانوں کے خلاف تعصب، نفرت دیکھائی جارہی ہے- کرکٹ میں آپ جیتتے ہیں یا ہارتے ہیں- ٹیم میں 11 کھلاڑی ہوتے ہیں، لیکن صرف ایک مسلم کھلاڑی کو نشانہ بنایا جاتا ہے- کیا بی جے پی حکومت
اسکی مذمت نہیں کرئے گی؟