راجستھان/18ستمبر(ایجنسی) راجستھان کے راجسمند میں 50 سال کے ایک مسلم شخص کو قتل کرنے والا شمبھولال پھر بحث میں ہے. شمبھو لال آگرہ سے 2019 لوک سبھا انتخاب لڑسکتاہے۔ اترپردیش کی مقامی سیاسی پارٹی نونرمان سینا نے شمبھو سے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے رابطہ کیا تھا جسے اس نے قبول کرلیا ہے۔ نونرمان سینا کے قومی صدر امیت جانی نے کہا‘ شمبھو لال آگرہ سے لوک سبھا
انتخاب لڑیں گے۔ فی الحال وہ جودھپور جیل میں بند ہے.
آگرہ سے فی الحال بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن رامشنکر کیتھریا ہے۔ کیتھریا نیشنل کمیشن آف شیڈول کاسٹ کے چیئرمین بھی ہے۔ ادے پور کے راجسمند میں شمبھو لال نے لو جہاد کے نام پر مسلم شخص کا قتل کردیا تھا۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔ جسکے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی تھی.