ذرائع:
بنگلہ دیش:بنگلہ دیش کے کرکٹ اسٹارشکیب الحسن ایک بار پھر تنازعہ میں گھیرگئےہیں جب ان کی ایک عوامی تقریب کے دوران مداح کو تھپڑ مارنے کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شکیب جاری انتخابات کے دوران مانیٹرنگ کے لئے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کر رہے تھے۔ شائقین اور تماشائی ان کے ارد گرد جمع ہو گئے تو ایک شخص نے پیچھے سے شکیب کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی جس پر کرکٹر نے اس شخص کو زوردار تھپڑ مار دیا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا، جس سے شکیب کے حوالے سے تنازعہ پھر سے اٹھ گیاہے۔ آل راؤنڈر اس وقت سیاست میں شامل ہیں، عوامی لیگ کے ٹکٹ پر
ماگورا-1 میں ایم پی سیٹ کے لئے قومی انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں۔ حالیہ واقعے کے باوجود شکیب الیکشن میں نمایاں فرق سے کامیاب ہوئے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب شکیب کو عوامی جانچ کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ ایک پچھلی وائرل ویڈیو میں، وہ انتخابی مہم کے ایک پروگرام کے دوران جمائی لیتے ہوئے اور کسی حد تک غیر دلچسپی سے نظر آئے، جہاں انہوں نے مداحوں کے ساتھ سیلفیز لیے۔
شکیب الحسن کو آخری بار کرکٹ کے میدان پر ورلڈ کپ 2023 کے دوران بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ بدقسمتی سے، ان کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی اور بنگلہ دیش 9 میں سے 7 میچ ہار کر پوائنٹس ٹیبل میں 8ویں نمبر پر رہا۔