دسمبر برسی کے موقع پر جاری 14)
ممبئی، 13 دسمبر (یو این آئی) بالی وڈ کے معروف نغمہ نگار شیلیندر نے دو دہائی تک تقریباً 170 فلموں میں زندگی کے ہر فلسفہ اور ہر رنگ پر بے شمار نغمے لکھے جو آج بھی دنیا بھر میں شوق سے سنے جاتے ہیں۔ ان کے نغموں کی کشش، دھیما پن اور لوچ ایسا تھا جس کی کیفیت سننے والے ہی بیان کر
سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے نغموں کے ذریعے زندگی کے ہر پہلو کو اجا گر کیا ہے۔
پنجاب کے راولپنڈی شہر (پاکستان) میں 30 اگست 1923 کو پیدا ہونے والے شیلندر کا پورا نام شنکر داس کیسری لال عرف شیلیندر تھا۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ممبئی میں انڈین ریلویز میں نوکری سے کیا تھا۔ ملازمت کے سلسلے میں وہ اکثر سفر میں بھی رہتے تھے۔