: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 12 ڈسمبر (ذرائع) تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے شاہنواز قاسم کو اپنا سکریٹری مقرر کیا ہے۔ چیف سکریٹری سانتی کماری نے اس سلسلے میں احکامات جاری کئے۔ قاسم، جو آئی پی ایس 2003 بیچ سے تعلق رکھتے ہیں، حیدرآباد رینج کے آئی جی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ شاہنواز قاسم 1980 میں حیدرآباد میں پیدا ہوئے، انہوں نے 2003 میں انڈین پولیس سروس میں شمولیت اختیار کی۔
انہوں نے تلنگانہ پولیس میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں، بشمول نلگنڈہ، کریم نگر اور ورنگل کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے طور خدمات دیں- وہ تلنگانہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (انٹیلی جنس) بھی تھے۔ قاسم اپنی پیشہ ورانہ قابلیت اور دیانتداری کے لیے جانے جاتے ہیں- وہ انگریزی اور اردو روانی سے بولنے والے ہیں۔ شاہنواز قاسم کا تلنگانہ چیف منسٹر کے سکریٹری کے طور پر تقرر کئی وجوہات سے اہم ہے۔