جالندھر/31مئی(ایجنسی) پنجاب میں جالندھر ضلع کی شاہ کوٹ اسمبلی سیٹ کے لئے ہوئے ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار ہردیوسنگھ لاڈی شیرووالیہ نے اپنے نزدیکی حریف اکالی دل کے امیدوار نائب سنگھ کوہاڑ کو 38801ووٹوں سے ہراکر اکالی دل سے یہ سیٹ چھین لی ہے ۔کانگریس کو
82745ووٹ ملے ۔
اکالی دل کے نائب سنگھ کوہاڑ کو کل 43944اور عام آدمی پارٹی کو کل 1900ووٹ ملے ۔نائب سنگھ کوہاڑ نے ای وی ایم مشینوں میں بڑے پیمانہ پر گڑبڑ کا الزام لگایاہے ۔