: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 19 فروری ( یواین آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے دوران شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کی مخالفت میں شاہین باغ میں چل رہے احتجاجی مظاہرے کے معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔دہلی کے وزیر اعلی کا مسلسل تیسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے کے بعد مسٹر کیجریوال کی بدھ کے روز مسٹر شاہ سے یہ پہلی ملاقات تھی ۔مسٹر کیجریوال نے بعد میں ریاستی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا مسٹر شاہ کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ۔ انہوں نے کہا خوشگوار ماحول میں میٹنگ ہوئی جس میں ’’ہم نے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں
نے اس بات پر رضا مندی ظاہر کی کہ دہلی کی تعمیر وترقی کے لئے مرکز اور ریاستی حکومت کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور ہم ساتھ مل کر کام کریں گے‘‘ ۔ وزیر اعلی نے شاہین باغ کے دھرنے کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ مسٹر شاہ کے ساتھ اس مسئلے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا’’ دہلی حکومت کے وزراء، محکمہ کے سربراہان اور سیکریٹریوں کے ساتھ آج میٹنگ ہوئی جس میں گارنٹی کارڈ کو کس طرح سے عمل میں لایا جا سکتا ہے، اس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ متعلقہ محکموں کو ایک ہفتے کے اندر گارنٹی کارڈ کو کس طرح لاگو کیا جانا ہے، اس پر منصوبہ مندی کرنے کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔