نئی دہلی، 26 فروری ( یواین آئی) سپریم کورٹ نے دہلی کے شاہین باغ علاقے سے مظاہرین کو ہٹائے جانے سے متعلق عرضیوں کی سماعت 23 مارچ تک ملتوی کر دی اور فی الحال کوئی ہدایت جاری سے بدھ کے روز انکار کر دیا ۔
کورٹ نے ساتھ ہی دہلی تشدد معاملے کی
خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کرانے سے متعلق بھیم آرمی سربراہ چندر شیکھر کی عرضی مسترد کر دی۔
جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی بینچ نے کہا کہ اس معاملہ پر دہلی ہائی کورٹ سماعت کررہا ہے، اس لئے وہ اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی ۔