نئی دہلی، 20جنوری (یو این آئی)قومی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی، این آر پی کے خلاف شاہین باغ خاتون مظاہرین کو سلام کرتے ہوئے ڈاکٹر سید شاہ شمیم الدین احمد منعمی سجادہ نشیں خانقاہ منعمیہ پٹنہ نے کہا کہ آپ نے اس دور ظلمت میں وہ کارنامہ انجام دیا ہے جسے تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے خاتون مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ میں پٹنہ سے آپ کو سلام کرنے آیا ہوں آپ نے اپنی آواز سے پورے ملک کو ہی نہیں پوری دنیا کو جگادیا اور آج دنیا بھر میں آپ کے تذکرے ہیں اور آپ کی بہادری اور شجاعت کو سلام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مہابھارت کی تاریخ دورپدی اور ابھیمنیوسے لکھی گئی ہے اسی طرح جدید مہاربھارت کی تاریخ آپ سے،آپ کے کارناموں سے اور آپ کی شجاعت و استقلال سے لکھی جائے گی۔
انہوں نے آپ جلائے گئے احتجاج کا چراغ آج پورے ملک میں جل رہا ہے اور پورے ملک کی
خواتین قومی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی، این آر پی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے جس کا راستہ آپ لوگوں نے دکھایا ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ کی مذہبی یاکسی مسلمانوں کی حمایت میں نہیں نکلی ہیں بلکہ آپ نے ملک کے دستور اور آئین کو بچانے کے لئے نکلی ہیں۔آج آئین کو بچانے سے زیادہ ضروری کوئی کام نہیں ہے۔
اسی طرح نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ کے طالب علموں نے ہمیشہ ملک کو بچانے میں اپنا بیش قیمتی کارنامہ انجام دیتے رہے ہیں۔ آج جامعہ کے طلبہ ملک کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جہاں یہاں کے بچے سڑکوں پر وہیں شاہین باغ اور ملک کے دیگر مقامات پر مائیں بہنیں سڑکوں پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی حکومت اقلیتوں کو پریشان کرنے پر آمادہ ہے۔انہوں نے قومی شہریت ترمیمی قانون کو آئین اور ملک کی سماجی یکجہتی کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ اس قانون کو جلد از جلد واپس لے۔