: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 10 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کو یہاں "منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی" پر ایک علاقائی کانفرنس کی صدارت کریں گے وزارت داخلہ نے آج یہاں کہا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زیر اہتمام کانفرنس کا مقصد منشیات کی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے مسئلہ سے نمٹنے اور قومی سلامتی پر اس کے
اثرات پر توجہ مرکوز کرنا ہے، خاص طور پر شمالی علاقہ کی آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس موقع پر وزیر داخلہ منشیات کی تباہی کے فورٹرنائٹ کا آغاز کریں گے، بیورو کے بھوپال علاقائی یونٹ کے نئے دفتر کے احاطے کا افتتاح کریں گے اور تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ماناس-2 ہیلپ لائن کی توسیع کریں گے۔