the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 28 جنوری (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ یوم جمہوریہ کے دن ٹریکٹر ریلی میں شامل تحریک چلانے والوں کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہوئے پولیس اہلکاروں سے آج اسپتال جاکر ملے۔
مسٹر شاہ جمعرات ککو دن میں تیرتھ رام اسپتال اور سروشوت ٹراما سینٹر گئے اور وہاں زیر علاج پولیس اہلکاروں سے ملے۔
وزیر داخلہ نے خود ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ’’زخمیوں سے مل رہا ہوں۔ ہمیں ان کی بہادری اور شجاعت پر فخر ہے‘‘۔ انہوں نے ٹوئٹ کے ساتھ اسپتال دورے کی اپنی تصویر بھی مشترک کی



ہے۔
مسٹر شاہ نے اس دوران زخمی پولیس اہلکاروں سے بات کی اور ان کا حال دریافت کیا نیز واقعہ کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ڈاکٹروں سے بھی زخمیوں کے علاج کے بارے میں بات کی۔ وہ اپنے ساتھ زخمیوں کے لئے پھل بھی لائے تھے۔
واضح رہے کہ ٹریکٹر ریلی کے دوران تحریک چلانے والوں کے ساتھ جھڑپ میں 200 سے زیادہ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں علاج کے لئے دلی کے مختلف سپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
مسٹر شاہ کے ساتھ مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلہ اور دلی پولیس کے کمشنر این این شریواستو بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.